سعودی عرب، عازمین حج کی 1200 سرجریاں مکمل، حجاج کرام کے 108 دل کے آپریشن

سعودی عرب، عازمین حج کی 1200 سرجریاں مکمل، حجاج کرام کے 108 دل کے آپریشن
سعودی عرب، عازمین حج کی 1200 سرجریاں مکمل، حجاج کرام کے 108 دل کے آپریشن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ(آئی این پی )سعودی عرب میں عازمین حج کی 1200 سرجریاں مکمل کرلی گئیں،حجاج کرام کے 108دل کے آپریشن کیے گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تمام ہسپتالوں میں عازمین حج کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج میں اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی سیکڑوں سرجریاں کی گئی ہیں۔ ان میں دل کے 102 آپریشن، اوپن ہارٹ سرجری کے 6، گردوں کے 752، آنکھوں کے 32 اور دیگر متفرق 259 سرجریاں کی گئیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کے لیے اسپتالوں میں قائم کردہ ہنگامی مراکز میں 9935 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے مدینہ منور اور مکہ مکرمہ میں ڈسپنسریوں میں معائنہ کرانے والوں کی تعداد 14126 جب کہ بڑے مراکز میں 11994 عازمین حج کی چیکنگ کی گئی۔

حج کے موقع پر حجاج کرام کے ساتھ ساتھ 100 چھوٹی ایمبولینسوں کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ 80 بڑی ایمبولینسیں بھی عازمین حج کے لیے مختص کی گئی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عازمین حج کی طبی مراکز تک رسائی میں مدد کریں گی۔ وزارت صحت کی جانب سے حج کے دوران 29 ہزار اہلکار اور رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید : عرب دنیا