بھارتی اب میکڈونلڈزبرگرنہیں کھاسکیں گے ,وجہ ایسی کہ پاکستانی بھی سوچ میں پڑجائیں

بھارتی اب میکڈونلڈزبرگرنہیں کھاسکیں گے ,وجہ ایسی کہ پاکستانی بھی سوچ میں ...
بھارتی اب میکڈونلڈزبرگرنہیں کھاسکیں گے ,وجہ ایسی کہ پاکستانی بھی سوچ میں پڑجائیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز بھارت میں سب سے زیادہ معروف امریکن جنک فوڈ کمپنی میکڈونلڈز نے 169 شاخوں کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ابھی میرا بیٹا 8ماہ کا ہے اس بارے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں , کرینہ کپور

امریکن فوڈ چین میک ڈونلڈ نے انڈین میکڈونلڈ کو معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ تاحکم ثانی بھارت میں میکڈونلڈکا کاروبار روک دیاجائے ۔واضح رہے کہ بھارت میکڈونلڈ کی بڑی مارکیٹ ہے جہاں 430 میکڈونلڈ ز کی شاخیں موجود ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق میکڈونلڈز انڈیاکا موقف ہے کہ بھارت میں ان کے حصہ دار کوناٹ پلازا ریسٹورنٹ چین نے فرانچائز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے اس معاہدے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موجود میکڈونلڈز کی 169 شاخوں کے خلاف یہ ایکشن لیا گیا ہے تاہم پلازا ریسٹورنٹس نے میکڈونلڈز کے ان اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی