فیصل آباد، مضر صحت کھانا کھانے سے ماں بیٹیوں سمیت ایک ہی گھر کے 5افراد ہسپتال پہنچ گئے

فیصل آباد، مضر صحت کھانا کھانے سے ماں بیٹیوں سمیت ایک ہی گھر کے 5افراد ہسپتال ...
فیصل آباد، مضر صحت کھانا کھانے سے ماں بیٹیوں سمیت ایک ہی گھر کے 5افراد ہسپتال پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(آن لائن) مضر صحت کھانا کھانے سے ماں بیٹیوں سمیت ایک ہی گھر کے 5افراد ہسپتال پہنچ گئے ۔آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ 127گ ب کی رہائشی نگہت بی بی گھر میں کھانا تیار کر رہی تھی کہ اسی دوران ہنڈیا میں کوئی زہریلی چیز گر گئی جس کے باعث زہریلا کھانا کھانے سے ماں بیٹیوں سمیت ایک ہی گھر کے 5افراد طلال، کشف، پاکیزہ، کرن کی حالت بگڑ گئی جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف نے سرتوڑ کوشش کرکے جان بچا لی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت زہریلا کھانا کھانے سے بگڑ گئی تھی تاہم حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

مزید : فیصل آباد