نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس کیلئے چودھری شوگر ملزکا ریکارڈ حاصل کر لیا، ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کو بھی طلب کر نےکا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسرز کیلئے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل کر لیا جبکہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایس ای سی پی کے حکام نے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ نیب کے حکام کردیا ، چودھری شوگرملزسے متعلق جوائنٹ ڈائریکٹرایس ای سی پی علی عدنان انکوائری کررہے ہیں،نیب حکام نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دستیاب ریکارڈ سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کیلئے ایس ای سی پی سے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا جبکہ جے آئی ٹی ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے ملنے والی دستاویزات کو ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا۔