وزراءکیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا :عمر ان خان

وزراءکیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا :عمر ان خان
وزراءکیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا :عمر ان خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزراءکیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا ،کونسا قانون اس کی اجازت دیتا ہے ۔ شریف خاندان کے نیب میں پیش نہ ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر ان خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان تحقیقات کے طریقہ کار کا انتخاب خود نہیں کر سکتا ، کیا شریف خاندان بھول گیا کہ وہ ملزم ہے ،مسلم لیگ یا شریف خاندان نہیں بلکہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی اور شخص پر کرپشن ،منی لانڈرنگ ،اثاثہ جات چھپانے ،ٹیکس معاف کرانے کا الزام الزام ہوتا تو کیا نیب ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلو ک کرتی جیسا شریف خاندان کے ساتھ ہو رہا ہے ۔

مزید خبریں :شریف برادران اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 لیگی وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

مزید : قومی