ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام بلآخر سامنے آگئے ،فاف ڈوپلیسی کپتانی کریں گے

ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام بلآخر سامنے آگئے ،فاف ڈوپلیسی کپتانی ...
ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام بلآخر سامنے آگئے ،فاف ڈوپلیسی کپتانی کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پا کستان آن لائن )پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی سریز کے لیے کھلاڑیو ں کے نام سامنے آگئے ہیں ۔چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتا یا کہ سریز کھیلنے کے لیے 7ممالک کے 14کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جن میں سے 5جنوبی افریقہ ،2ویسٹ انڈیز اور 3آسٹریلیا کے کھلاڑی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی کپتانی فاف ڈوپلیسی کریں گے جبکہ ٹیم میں ہاشم آملہ ،گرانٹ ایلیٹ ،سموئیل بدری ،ڈیوڈ ملر ،عمران طاہر ،ڈیرن سیمی ،پال کولنگ ووڈ ،مورنی مورکل ،جارج بیلی ،تمیم اقبال ،ٹم پیشن ،بیٹن کٹنگ ،تھیسرا پریرا کے نام شامل ہیں ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سریز میں تین میچز کھیلے جائیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی میں بھی کرکٹ کے دورازے کھولنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور شہر قائد میں پہلے پی ایس ایل کے میچ کرائے جائیں گے جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آنے سے پہلے دو دن دبئی میں نیٹ پریکٹس کرے گی اور ورلڈ الیون کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہو نگے ۔

مزید خبریں :”نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی کھلاڑیو ں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا تو۔۔۔‘سینئر سپورٹس صحافی نے ایساانکشاف کردیا عمر اکمل بھی خوش ہو جائیں گے

مزید : قومی /اہم خبریں