پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار 268کی سطح پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار 268کی سطح پر ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار 268کی سطح پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹا ک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس 642پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42ہزار 268پوائنٹس پر بند ہوا ۔

تفصیل کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور ایف بی آر کی سٹاک بروکرز کے خلاف کارروائی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں تقریباً 2ہزار پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ سلسلہ تاحال برقرار ہے ۔جمعرات کو بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 642پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42ہزار 268پوائنٹس کمی ہوئی ۔آج کاروبار کے دوران 8کروڑ 25لاکھ 82ہزار 990پوائنٹس کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7ارب 72کروڑ72لاکھ67ہزار 418روپے تھی ۔

مزید : بزنس