وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ امریکہ پر نہیں جار ہے

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ امریکہ پر نہیں جار ہے
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ امریکہ پر نہیں جار ہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ امریکہ پر نہیں جار ہے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ امریکی صدر کی تقریرکے بعد یہ سب سے بڑا رد عمل ہے ،خواجہ آصف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے صرف تجویز دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاتھا لیکن اب فیصلہ سامنے آیاہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف دورہ امریکہ پر نہیں جار ہے ہیں ۔خواجہ آصف کو دورہ امریکہ دعوت امریکی وزیر خارجہ نے دی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ٹرمپ کی تقریر کے بعد سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں ۔دوسر ی جانب امریکہ کی تقریر پر چین کی جانب سے بھی انتہائی شاندار رد عمل دیکھنے میں آیا اور امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

مزید : قومی