بھارت میں 5 ٹانگوں والے بچھڑے کی پیدائش، پورے ملک سے لوگ جمع ہوکر اس سے کیا چیز مانگنے لگے؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رہے گی

بھارت میں 5 ٹانگوں والے بچھڑے کی پیدائش، پورے ملک سے لوگ جمع ہوکر اس سے کیا ...
بھارت میں 5 ٹانگوں والے بچھڑے کی پیدائش، پورے ملک سے لوگ جمع ہوکر اس سے کیا چیز مانگنے لگے؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت دنیا میں خواتین سے جنسی زیادتیوں سمیت کئی منفی حوالوں سے معروف ہے۔ ان میں سے ایک بڑا حوالہ ’توہم پرستی‘ بھی ہے۔ وہاں روایت سے ہٹ کر کوئی معمولی سا واقعہ بھی رونما ہو جائے تو لوگ اسے کوئی ’چمتکار‘سمجھ لیتے ہیں اور اس کی پوجا شروع کر دیتے ہیں۔ایسے ہی بھارتی ریاست آسام کے ایک گاﺅں میں ایک گائے نے پانچ ٹانگوں والا بچھڑا دیا ہے جسے دیکھنے کے لیے توہم پرست بھارتیوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور وہ اسے اپنے لیے خوش بختی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ بچھڑا حسن علی نامی شخص کے فارم ہاﺅس پر ایک گائے نے دیا ہے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی اور گردونواح کے درجنوں دیہات کے لوگ اس کے فارم ہاﺅس پر امڈ پڑے ہیں۔

بھارت میں بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، جسامت ایسی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، تصاویر دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

حالانکہ ڈاکٹر تصدیق کر چکے ہیں کہ بچھڑے کی یہ پانچویں ٹانگ گائے کے پیٹ میں پرورش پانے والے دوسرے بچے کی تھی جس مکمل طور پر نمو نہ پا سکا اور اس کی ایک ٹانگ نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث اس بچھڑے کے پچھلے حصے میں پیوست ہو گئی۔اس کے باوجود لوگ اس بچھڑے کو معجزہ قرار دے رہے ہیں اور اس کے سامنے ہاتھ باندھ کر خوش بختی کی پرارتھنائیں بھی کر رہے ہیں۔حسن علی کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں ایسا بچھڑا پہلے نہیں دیکھا۔ مجھے خدشہ ہے کہ یہ جلد مر جائے گا لیکن فی الحال یہ تندرست ہے اور ٹھیک سے چارہ کھا رہا ہے۔“ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارت میں ایک بچھڑا پیدا ہوا تھا جس کی نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث اس کی شکل ہی مسخ شدہ تھی اور وہ پیدائش کے کچھ ہی منٹ بعد مر گیا تھا۔ لوگوں نے اسے دیوتا قرار دے دیااور عزت و تکریم کے ساتھ اسے دفن کیا اور اس جگہ پر مندر بھی بنا ڈالا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس