صبح اُٹھ کر دانت ناشتے سے پہلے برش کرنے چاہیے یا ناشتے کے بعد؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے سب سے بڑا راز بتادیا، وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً لوگ صبح اٹھتے ہی دانت برش کرتے ہیں لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ برش ناشتے سے پہلے کرناچاہیے یا بعد میں؟ اب سائنسدانوں نے اس کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ہمیشہ ناشتے کے بعد برش کرنا چاہیے لیکن ناشتے اور برش کے درمیان مناسب وقفہ ہونا چاہیے۔
کیا آپ کو معلوم ہے آپ کی آنکھ کے کونے میں یہ لال نشان کیوں ہوتا ہے؟ انتہائی حیران کن جواب جانئے
برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ ”اگر ہم ناشتے میں اورنج یا گریپ فروٹ کا جوس پیتے ہیں یا کوئی اور تیزابی چیز لیتے ہیں تو ان میں موجود تیزاب کے باعث ہمارے دانتوں کی بیرونی چمکیلی سطح نرم ہو جاتی ہے جسے بعد میں فوری برش کرنے سے نقصان پہنچتا ہے۔ چنانچہ ہمیشہ ناشتے کے کم از کم 30منٹ بعد دانت برش کیے جانے چاہئیں تاکہ ان کی چمک متاثر نہ ہو۔“