ڈاکٹروں نے آدمی کا ہاتھ کاٹ کر پیٹ پر لگادیا کیونکہ۔۔۔ اس عجیب و غریب حرکت کی وجہ ایسی کہ پوری دنیا داد دینے پر مجبور ہوگئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک آدمی کا ہاتھ اس کے پیٹ میں سی دیا اور جب اس عجیب و غریب حرکت کی وجہ سامنے آئی تو دنیا ان ڈاکٹروں کو داد دینے پر مجبور ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق انتھونی سیورڈ نامی یہ شخص برطانوی شہر ٹیورٹن میں ایک کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ دوران کام اس کا ہاتھ مشین میں آ گیا اور آدھی ہتھیلی انگلیوں سمیت کٹ کر الگ ہو گئی۔
بچے کو جنم دیتے ہی خاتون کا جسم ٹوٹ کر دو حصے ہوگیا، مگر کیسے؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے
انتھونی کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہاتھ کو مزید نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے اس کے پیٹ میں سوراخ کیا اور وہاں سی دیا، تاکہ اسے خون کی فراہمی جاری رہے اور مزید ہاتھ کاٹنا نہ پڑ جائے۔ رپورٹ کے مطابق تین ہفتے تک انتھونی کا ہاتھ پیٹ کے ساتھ جڑا رہا۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کرکے اس کا ہاتھ پیٹ سے باہر نکالا اور پنڈلی سے کچھ گوشت لے کر اس کے ہاتھ پر لگا کر تین مصنوعی انگلیاں بنا دیں۔ انتھونی اب صحت مند زندگی گزار رہا ہے۔ دوسری طرف مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر عدالت کی طرف سے ہیتھ کوٹ فیبرکس نامی کمپنی کو 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ 5لاکھ روپے) جرمانہ کیا گیاہے۔