دورہ ورلڈ الیون،بھارت کے معروف تجزیہ کارہرشابھوگلے کا خیر مقدم

دورہ ورلڈ الیون،بھارت کے معروف تجزیہ کارہرشابھوگلے کا خیر مقدم
دورہ ورلڈ الیون،بھارت کے معروف تجزیہ کارہرشابھوگلے کا خیر مقدم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)دورہ ورلڈ الیون کے اعلان کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ،وہیں دوسر ی طرف بھارت کے معروف تجزیہ کار ہرشا بھوگلے نے اس کا خیر مقدم کیاہے ۔

ہرشابھوگلے کا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ کہ پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون بہت اچھا اقدام ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ یقین نہیں تھا کہ ورلڈ الیون میں اتنے اچھے کھلاڑی شامل ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ وہ چاہتے کہ پاکستان میں یہ دورہ کامیا ب رہے۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے دورہ ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام میڈیا کے سامنے پیش کیے ہیں۔

شاہد آفریدی، سہواگ اور کرس گیل ایک بار پھرایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

مزید : کھیل