سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل نوٹ 8 متعارف کروادیا گیا، قیمت کتنی ہے اور کیا خصوصیات ہیں؟ جان کر آپ خوش ہوجائیں گے

سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل نوٹ 8 متعارف کروادیا گیا، قیمت کتنی ہے اور کیا ...
سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل نوٹ 8 متعارف کروادیا گیا، قیمت کتنی ہے اور کیا خصوصیات ہیں؟ جان کر آپ خوش ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی سمارٹ فونزکے صارفین کا انتظار ختم ہوا، کمپنی نے اپنا نیا ماڈل گلیکسی نوٹ 8متعارف کروا دیا ہے اور صارفین یہ جان کر خوش ہو جائیں گے کہ اس میں وہ تمام فیچرز موجود ہیں جو اس کی لیک ہونے والی اطلاعات میں سامنے آتے رہے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 8میں 6.3انچ کی کواڈ انفنٹی پلس سکرین نصب کی گئی ہے جو پہلے ماڈل کی طرح اطراف میں خم دار ہے۔

اوپو پاکستان نے F3اسمارٹ فون کے ایف سی بارسلونا کا محدود ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کردیا

یہ اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگاٹ آپریٹنگ سسٹم کا حامل ہے اور اس میں فرنٹ و بیک کیمرے لگائے گئے ہیں جو دونوں ہی 12میگاپکسل ہیں۔ گلیکسی نوٹ 8 میں بائیومیٹرک سکیورٹی کے بہت سے آپشنز فراہم کئے گئے ہیں جن میں چہرے، آنکھ اور فنگر پرنٹ سکیننگ شامل ہیں۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ پروف ہے اور اس کا جدید ایس پین گیلا ہونے یا گرد و غبار ہونے کے باوجود لکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں اوکٹا کور پراسیسر، 6جی بی ریم اور 64سے 256جی بی انٹرنل سٹوریج رکھی گئی ہے۔ اس کی بیٹری 3300ایم اے ایچ طاقت کی حامل ہے۔ اس کی قیمت 869پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 17ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی