’اب تم سے ملاقات نہیں کریں گے‘ مصر نے امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا، وزیر خارجہ نے دورے پر آئے ٹرمپ کے داماد سے ملنے سے صاف انکار کردیا، لیکن کیوں؟ جان کر آپ ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کے ردعمل پر حیران پریشان رہ جائیں گے

’اب تم سے ملاقات نہیں کریں گے‘ مصر نے امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا، وزیر ...
’اب تم سے ملاقات نہیں کریں گے‘ مصر نے امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا، وزیر خارجہ نے دورے پر آئے ٹرمپ کے داماد سے ملنے سے صاف انکار کردیا، لیکن کیوں؟ جان کر آپ ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کے ردعمل پر حیران پریشان رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے مصر کی مالی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا لیکن مصرنے بھی جواب میں اسے ایسا زوردار جھٹکا دے دیا ہے کہ جس کی توقع امریکا جیسا سپر پاور ملک بالکل نہیں کر رہا تھا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مصری وزیرخارجہ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مصر کے دورے پر آئے ڈونلڈٹرمپ کے داماد اور خصوصی مشیر جیرڈ کشنر سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ کی طرف سے امداد روکنے کا اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعلقات کی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں لیکن امریکی انتظامیہ نے خطے میں قیام امن کے لیے مصر کے استحکام کی اہمیت کو سمجھنے میں غلطی کی ہے۔“

کیا آپ کو معلوم ہے لاکھوں پاکستانیوں کے انخلا کے بعد اب سعودی عرب میں کل کتنے پاکستانی ملازمت کرتے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ دنوں مصر کو 96ملین ڈالر(تقریباً9ارب 60کروڑ روپے) کی مالی امداد دینے سے انکار کر دیا تھا اور مزید 195ملین ڈالر (تقریباًساڑھے 19ارب روپے) کی امداد میں بھی تاخیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے امداد روکنے کا جواز یہ پیش کیا گیا کہ مصر اپنے ملک میں انسانی حقوق کا احترام کرنے اور اس سلسلے میں جمہوری طرز عمل اپنانے میں ناکام رہا ہے۔ واضح رہے کہ مصری اور امریکی رہنماﺅں کی اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی جانی تھی۔

مزید : عرب دنیا