دورہ ورلڈالیون ،پاکستان میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے:جائلز کلارک

دورہ ورلڈالیون ،پاکستان میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ...
دورہ ورلڈالیون ،پاکستان میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے:جائلز کلارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کے ڈائیرکٹر جائلز کلارک نے پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون کے حوالے سے اس کو پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک جو 2009سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی کے ٹاسک کمیٹی کے چئیرمین ہیں ان کا کہنا تھا کہ دورہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔پاکستان آئی سی سی کاااہم رکن ہے ۔
آئی سی سی کا کہنا ہے  کہ  ہم پاکستان میں ہونے والے دورہ ورلڈ الیون میں   کو  خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ اس دورے میں پاکستان کو      آئی سی سی کی بھرپور معاونت اور رہنمائی حاصل  رہے گی  ،جبکہ آئی سی سی نے اس قدم کوپاکستان میں عالمی کرکٹ کے بحالے میں اہم اقدام قرار دیا ہے۔

مزید :

کھیل -