عائشہ گلالئی نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ خواجہ سراﺅں کو شدید غصہ چڑھا دیا ، احتجاج کرنے لگے کیوں کہ۔۔۔۔۔۔

عائشہ گلالئی نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ خواجہ سراﺅں کو شدید غصہ چڑھا دیا ، ...
عائشہ گلالئی نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ خواجہ سراﺅں کو شدید غصہ چڑھا دیا ، احتجاج کرنے لگے کیوں کہ۔۔۔۔۔۔

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی جوش خطابت میں ایسے الفاظ بول دیتی ہیں جن کہ نتائج سے وہ خود بھی لاعلم ہوتی ہیں،گذشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی تقریرمیں عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے ”میری خواتین“ کا لفظ استعمال کرتے ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میری بہنو! اور میری بیٹیو ! کہہ کر خواتین کو مخاطب کرتے ہیں، کیا جو مرد اپنی خواتین کو عمران خان کے جلسے میں لے کر آتے ہیں عمران خان نے انہیں ”ہیجڑا“ سمجھ رکھا ہے۔ عائشہ گلالئی کے اس خطاب کے بعد خواجہ سرا کمیونٹی آگ بگولہ ہوگئی ہے اور انہوں نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نےامریکی الزامات مستردکردیئے، پاکستان کی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا: اعلامیہ جاری

خواجہ سرا اتحادکی جانب سے جاری بیان میں ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر نظر ثانی کریں اور معافی مانگیں ورنہ ہم ان کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔خواجہ سرا اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی کو اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی مخصوص جنس کو اس کی جنسی خصوصیات، طور اطوار اور دیگر معاملات پر تنقید کا نشانہ بنائیں۔ اگر عائشہ گلالئی نے اپنے بیان کی وضاحت نہ دی تو ہم ان کے گھر کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔ ابتدائی طور پر خواجہ سرا اتحاد نے عائشہ گلالئی کے خلاف سوشل میڈیا پر احتجاج کا آغاز کردیا ہے جبکہ پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔

دورہ ورلڈالیون ،پاکستان میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے:جائلز کلارک

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق خواجہ سرا حقوق کے لئے قائم تنظیم بلیو وائنز خیبر پختونخواہ کے پروگرام کو آرڈینیٹر قمر نے عائشہ گلالئی کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی جانب سے ایسے بیانات خواجہ سراﺅں میں مایوسی پھیلاتے ہیں۔یہ ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ قومی اسمبلی میں ایک ایم این اے نے خواجہ سراﺅں کی تضحیک کی ہے۔عائشہ گلالئی کا بیان خواجہ سراﺅں کے لئے نفرت پھیلانے کا مئو جب ہے اور اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ خواجہ سرا نکمے اور کسی بھی صلاحیت کے مالک نہیں ہوتے۔ ممبر قومی اسمبلی کو اپنے بیان پر فوری معذرت کرنے چاہیے اور آئندہ ایسے بیانات سے باز رہنا ہوگا۔

عائشہ گلالئی کی تقریر کی ویڈیو دیکھیں :

مزید : قومی