حسین حقانی کی ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

حسین حقانی کی ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
حسین حقانی کی ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے امریکی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے ان کا کہناہے کہ 1954سے اب تک پاکستان نے امریکہ سے 43بلین ڈالر وصول کیے اور اسی پیسے سے اپنا نیوکلیئر پروگرام بنایا جبکہ پاکستان نے ایسا نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق حسین حقانی کا کہناتھا کہ پاکستان نے 43بلین ڈالر کے عوض امریکہ کو 50اور 60کی دہائی میں ایئر بیس فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا کہ لیکن وہ بھی پورا نہیں کیا گیا ،پاکستان کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ پاکستان وہ ملک ہے جس کا انحصار قرضوں پر ہے ،کبھی وہ چین کے ذریعے سرمایہ کاری کی شکل میں قرضہ حاصل کرتاہے لیکن پاکستان نے اسی سرمایہ کاری کیلئے کبھی امریکہ سے بات چیت نہیں کی ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے پیسہ بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ایک غریب ملک ہے ،پاکستان ملک میں سے پورا ٹیکس اکھٹا نہیں کر پاتا ۔

مزید : بین الاقوامی