امریکہ کا دورہ منسوخ نہیں کیا،جلد ہی علاقائی ممالک کا دورہ کروں گا:خواجہ آصف

امریکہ کا دورہ منسوخ نہیں کیا،جلد ہی علاقائی ممالک کا دورہ کروں گا:خواجہ آصف
امریکہ کا دورہ منسوخ نہیں کیا،جلد ہی علاقائی ممالک کا دورہ کروں گا:خواجہ آصف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ آصف خواجہ نے کہا ہے کہ ابھی امریکہ کا دورہ منسوخ نہیں کیا ، تاہم جلد ہی علاقائی ممالک کا دورہ کیا جائے گا۔

اسلام آبا د میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دورہ منسوخ نہیں کیا گیاوہ شیڈول میں ہے ،تاہم بہت جلد علاقائی ممالک کے دوروں کا آغاز کر رہا ہوں۔جس کامقصد پاکستان کا موقف واضح کر نا ہے ،پاکستان کو حق میں جو بہتر ہو گا وہی اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس بات پر متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ امریکہ کی نئی پالیسی کے بعد علاقائی ملکوں سے رابطے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان کو قربانی کا بکرا بنا کر افغانستان میں امن نہیں آسکتا: خواجہ آصف

مزید : قومی