گوجرانوالہ میں چوروں کا قربانی کے بکرے چوری کرنے کیلئے انوکھا انداز

گوجرانوالہ میں چوروں کا قربانی کے بکرے چوری کرنے کیلئے انوکھا انداز
گوجرانوالہ میں چوروں کا قربانی کے بکرے چوری کرنے کیلئے انوکھا انداز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے علاقے شریف پورہ میں قربانی کے بکرے چوری کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ،چور گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور بکروں کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر انتہائی آرام سے بٹھا کر رفو چکر ہو گئے ۔بکرے چوری کرنے کے اس انوکھے انداز کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کے لئے خوشخبری ،عید الاضحی پر ٹرین کے کرایوں میں 25فی صد تک کمی کر دی گئی

نجی ٹی وی ”دنیا نیوز “ کے مطابق عید قریب آتے ہی چور بھی سرگرم ہو گئے ہیں،چوروں کو کچھ نہ ملا تو انہوں نے قربانی کیلئے خریدے جانے والے جانوروں کو بھی نہ بخشا اور وارداتیں کرنی شروع کر دی ہیں،چوری کا انتہائی انوکھا ترین واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ شریف پورہ میں پیش آیا جہاں پر چور نئی نویلی گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور انہوں نے پراعتماد انداز میں بکروں کو گاڑی میں ڈالا اور انتہائی آسانی سے فرار ہو گئے۔چوری کے اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنےآ گئی ہے ۔تاہم  یہ ان لوگوں کیلئے پیغام ہے جنہوں نے اپنے بکرے گھروں کے باہر باندھ رکھے ہیں،اس لیے اب وہ لوگ اپنے قربانی کے جانوروں کی حفاظت پر کسی نہ کسی کو مامور کر دیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : گوجرانوالہ