بھارتی اداکارہ اور اداکار کار حادثے میں ہلاک

بھارتی اداکارہ اور اداکار کار حادثے میں ہلاک
بھارتی اداکارہ اور اداکار کار حادثے میں ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کناڈہ ٹیلی ویژن کی اداکارہ رچنا اور اداکار جیون ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیلی ویژن ایکٹرز اپنے دوستوں کے ہمراہ مندر جار رہے تھے راستے میں گاڑی کی ٹکر ایک تیز رفتار ی سے آتے ہوئے ٹرک سے ہوئی جس کے باعث دونو ں موت کے منہ میں چلے گئے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ جیون گاڑی چلا رہے تھے اور گاڑی میں ان کے ساتھ دیگر دوست بھی سوار تھے ،وہ تمام بھارتی سبرا مانیہ نامی گاﺅں کے قریب واقع مندر جا رہے تھے کہ راست میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمام دوست گاڑی میں سوار ہو کر مندر میں اپنے ایک اور اداکار دوست کارتک کی سالگرہ منانے کیلئے مندر جارہے تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید : تفریح