شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دولہا دلہن نے سرعام ایسا شرمناک کام کردیا کہ سہاگ رات منانے کیلئے جیل پہنچادیا گیا

شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دولہا دلہن نے سرعام ایسا شرمناک کام کردیا کہ سہاگ ...
شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دولہا دلہن نے سرعام ایسا شرمناک کام کردیا کہ سہاگ رات منانے کیلئے جیل پہنچادیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوٹاوا(نیوز ڈیسک)کینیڈا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اپنی شادی کی پہلی رات ایسا جوش میں آیا کہ ہوش ہی کھوبیٹھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سہاگ رات حجلہ عروسی میں گزارنے کی بجائے حوالات میں گزارنی پڑگئی۔ 

ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ دلہن اور 37 سالہ دولہا شادی کی تقریب کے بعد ایڈمونٹن شہر کے ایک کلب میں پارٹی منارہے تھے۔ کثرت شراب نوشی کی وجہ سے دولہا دلہن اور ان کے دوست آپے سے باہر ہوگئے اور کلب کے سٹاف کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔ مہمانوں میں سے ایک نے کلب کے ایک رکن کے ساتھ الجھنا شروع کیا تو دلہن بھی جوش میں آ گئی اور بن بلائے اس جھگڑے میں کود پڑی۔ دلہن کو دیکھ کر دولہا بھی لپک کر لڑائی کا حصہ بن گیا اور یوں ان سب نے مل کر ایسا ہنگامہ کیا کہ کلب کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوالیا۔

پولیس نے جب سب کے سامنے دلہن اور دولہا کو ہتھکڑیاں لگائیں تو یہ منظر دیکھنے کے قابل تھا۔ وہاں موجود لوگوں نے نئے نویلے جوڑے کو ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے دیکھا تو ان کی تصاویر بنائے بغیر رہ نہ پائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دولہا اور دلہن پہلے بھی دنگا فساد میں ملوث رہے ہیں لیکن یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اپنی شادی کی رات بھی ایسا ہنگامہ کریں گے ۔ انہیں ایک رات حوالات میں رکھنے کے بعد اگلی صبح گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، تا ہم ان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس