کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں:احسن اقبال

کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں:احسن اقبال
کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں:احسن اقبال

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا، ہم ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور جاپان کے مابین تعلقات پر با ت ہوئی اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہم ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی صد ر کا بیان حقیقت کے بر عکس ہے،پاکستان عالمی برادری کےساتھ مل کرامن کاکرداراداکررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر احمد شہزاد بھی میدان میں آ گئے ،انتہائی شاندار پیغام جاری کر دیا

جاپانی سفیر نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔

مزید : اسلام آباد