’’حسین حقانی کو قابو میں رکھیں‘‘ ،خواجہ آصف کاآصف علی زرداری کو سوشل میڈیا پر پیغام

’’حسین حقانی کو قابو میں رکھیں‘‘ ،خواجہ آصف کاآصف علی زرداری کو سوشل ...
’’حسین حقانی کو قابو میں رکھیں‘‘ ،خواجہ آصف کاآصف علی زرداری کو سوشل میڈیا پر پیغام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو قابو میں رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں کہا کہ آصف علی زرداری حکومت

پر تنقید کرنے کے بجائے حسین حقانی کو قابو میں رکھیں، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ امریکی پالیسی تیار کرنے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

انہوں نے حسین حقانی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق اعلان کردہ نئی پالیسی کو تیار کرنے کا بھی الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں:احسن اقبال

واضح رہے کہ 2008 سے 2011 تک امریکا میں پاکستانی سفیر کے طور پر تعینات رہنے والے حسین حقانی سے پیپلز پارٹی نے، ان کے ”واشنگٹن پوسٹ“ میں لکھے گئے مضمون کے بعد لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔جس میںانہوں نے دعوی کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ سے ان کے روابط کی وجہ سے ہی امریکا القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کوہلاک کرنے میں کامیاب ہوا تھا ۔

مزید : قومی