ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی 16رکنی سکواڈ بھی تیار کر لیا گیا ، نام سامنے آ گئے ،فہیم اشرف کو بھی موقع دینے کافیصلہ

ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی 16رکنی سکواڈ بھی تیار کر لیا گیا ...
ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی 16رکنی سکواڈ بھی تیار کر لیا گیا ، نام سامنے آ گئے ،فہیم اشرف کو بھی موقع دینے کافیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ الیون کے ساتھ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے مشاور ت کے بعد 16 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق قومی کرکٹرز کے تین روزہ فٹنس ٹیسٹ ختم ہو گیاہے جس کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے ۔16رکنی سکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد،شعیب ملک،محمدحفیظ،احمد شہزاد، فخرزمان،بابر اعظم،محمدعامر،عماد وسیم ،محمد نواز ،عثمان شنواری ،رومان رئیس، شاداب خان،حسن علی ٹیم کے نام شامل ہیں ۔جبکہ عامر یامین،سہیل خان کی ٹیم میں واپسی اورآل راونڈر فہیم اشرف کوبھی موقع دینے کافیصلہ کیاہے تاہم کامران اکمل،وہاب ریاض اورسہیل تنویر کے نام فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔

مزید : کھیل