سینٹ اجلاس کی براہ راست کوریج میں پی ٹی وی کی غفلت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

سینٹ اجلاس کی براہ راست کوریج میں پی ٹی وی کی غفلت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
سینٹ اجلاس کی براہ راست کوریج میں پی ٹی وی کی غفلت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی پالیسی پر سینٹ میں ہونے والی بحث کی براہ راست کوریج میں پی ٹی وی کی غفلت کا نوٹس لے لیا ہے اور ایوان بالا کو سرکاری ٹی وی کی اس غفلت کا جائزہ لینے کی یقین دہانی قرار دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس اہلکار نے بھکاریوں سے پیسے چھیننا شروع کردئیے
تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ پی ٹی وی نے سینیٹ میں ہونے والی بحث کو لائیو نہیں دکھایا اس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یقین دلایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا ئسے متعلق نئی پالیسی پر سینیٹ میں ہونے والی بحث پی ٹی وی سے لائیو نہ دکھانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا پی ٹی وی کو ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں ایوانوں کی کارروائی کی لائیو کوریج کی جائے، وہ اس بات جائزہ لیں گے کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ اجلاس کی مدت میں اضافہ کیا جانا چاہےے کہ سینیٹ کی خارجہ کمیٹی اس معاملے پر سفارشات تیار کررہی ہے جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے۔

مزید :

قومی -