مولانا اعظم طارق قتل کیس ، ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 ستمبر تک توسیع

مولانا اعظم طارق قتل کیس ، ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 ستمبر تک ...
مولانا اعظم طارق قتل کیس ، ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 ستمبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ ملزم سبطین کاظمی نے مقدمہ سے بریت کی درخواست بھی دائر کر دی ہے, عدالت نے ملزم سبطین کے جیل ٹرائل سے متعلق حکومتی درخواست حتمی دلائل کیلئے مقرر کر دی جس پر 7 ستمبر کو دلائل دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول ممبر قومی اسمبلی اور کالعدم جماعت کے سربراہ مولانا محمد اعظم طارق قتل کیس کے مرکزیملزم اور کالعدم تحریک جعفریہ کے رہنما سید سبطین کاظمی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر مولانا اعظم طارق کی فیملی کی جانب سے رحمان معاویہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ محمد معاویہ اعظم علالت کی وجہ سے عدالت نہیں آ سکتے، 15 دن کا وقت دیا جائے۔ سماعت کے دوران انسپکٹر لیگل محمد ایوب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سبطین کاظمی خطرناک ملزم ہے امن و امان خراب ہو سکتا ہے، ملزم کا جیل ٹرائل کیا جائے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل ذوالفقار نقوی نے جیل ٹرائل کی مخالفت کی۔  دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد  عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

راولپنڈی -