وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر ...
وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی،وزارت داخلہ نے پابندی کی زد میں آنے والی 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لشکر جھنگوی ٗسپاہ صحابہ پاکستان ٗلشکر طیبہ پاکستان، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی اور رابطہ ٹرسٹ سمیت 65 کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔صرف وہ تنظیمیں کھالیں جمع کر سکیں گی جنہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے این او سی جاری ہوگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والوں کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی اور زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف ’دہشت گردی ایکٹ‘ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔حکومتی بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے سمیت مختلف نکات پر کام کیا جارہا ہے۔

مزید : قومی