ڈاکٹر یاسمین راشد محنت کرنے والی خاتون , ن لیگ کی کارکردگی صفر ، این اے 120کی عوام کو اب تاریخی فیصلہ کرنا ہوگا :اعجاز احمد چوہدری

ڈاکٹر یاسمین راشد محنت کرنے والی خاتون , ن لیگ کی کارکردگی صفر ، این اے 120کی ...
ڈاکٹر یاسمین راشد محنت کرنے والی خاتون , ن لیگ کی کارکردگی صفر ، این اے 120کی عوام کو اب تاریخی فیصلہ کرنا ہوگا :اعجاز احمد چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 120 کی پی پی 140 کے کیمپین انچارج اعجاز احمد چوہدری نے مرکزی انتخابی دفتر میں پی پی 140کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کا ضمنی الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد محنت کرنے والی خاتون ہے، انہوں نے پارٹی کے لئے بڑ ی محنت کی ہے،  کیمپین کے حوالے سے مجھے پی پی 140کے ذمہ داری سونپی گئی ہے ، تمام یونین کونسل میں کارنر میٹنگز منعقد کی جائے گی انتخابی دفاتر قائم کیے جائیں گے ، کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم نا اہل ہونے سے یہ سیٹ خالی ہوئی ہے اسی لیے آج ہم نے اس اجلاس میں کیمپین کے حوالے سے مکمل پلاننگ تیار کی گئی ہے ، ڈو ر ٹو ڈور کیمپین کے ساتھ بڑی برادریوں کو ساتھ ملائیں گے پاکستان کو اب کھڑا ہو جانا چاہیے ، ہمیں امریکی امداد نہیں چاہیے ، ٹرمپ کے بیان کی ہم مذمت کرتے ہے ، نیب بھی کاروائی نہیں کر رہی ایسے موقع پر چئیرمین نیب کا چھٹی پر جانا نہیں بنتا تھا نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا ان کا اور انکے بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ این اے 120کی لیڈر شپ کو کہا کہ نا اہل وزیر اعظم اور شریف فیملی کی کرپشن کو لیکر عوام میں نکل جائیں (ن) لیگ کی کارکردگی صفر ہے این اے 120کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا 26, اور 27اگست کو چئیرمین عمران خان لاہور آ رہے ہے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کو سخت نقصان پہنچا ہے ،نواز حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر بری طرح فیل ہو چکی ہے انہیں قوم اور ملک کی نہیں صرف اپنی کرپشن بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ، پی ٹی آئی این اے 120کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، (ن) لیگ شکست کے خوف سے گھبرائی ہوئی ہے ، حلقہ میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہاہے ، ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور حکومتی وزراء کیمپین چلا رہے ہیں ،لیکن الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

مزید : لاہور