پولیس وردی پہن کر ڈانس کرتا ہے ،افتخار ٹھاکر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

پولیس وردی پہن کر ڈانس کرتا ہے ،افتخار ٹھاکر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ...
پولیس وردی پہن کر ڈانس کرتا ہے ،افتخار ٹھاکر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار)پولیس کی وردی پہن کر ڈانس کرنے اور پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بننے پر معروف سٹیج آرٹسٹ افتخارٹھاکرکر کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔عدالت نے وکیل کی ابتدائی بحث سننے کے بعد مذکور ہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔

سینٹ اجلاس کی براہ راست کوریج میں پی ٹی وی کی غفلت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق کی عدالت میں قلعہ گجرسنگھ کے رہائشی نذیر حسین اپل نے معروف آرٹسٹ افتخارحسین ٹھاکر کے خلاف اپنے وکیل کی ساطت سے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ افتخارٹھاکر محفل ٹھٹیر اور نجی ٹی وی کے پروگرام میں پولیس کی وردی پہن کر اور پولیس افسران کے رینک لگا کر ڈانس کرتا ہے اور ایسی ایسی حرکتیں کرتا ہے جس سے پولیس کی توہین ہوتی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے پولیس کی وردی پہن کر ڈانس کرنے سے روکا جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے عدالت نے وکیل کی ابتدائی بحث سننے کے بعد مذکورہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مزید : لاہور