صارف عدالت : بیڈ کا فوم خراب دینے پر اکرم فوم ہاﺅس گلبرگ کا مالک طلب

صارف عدالت : بیڈ کا فوم خراب دینے پر اکرم فوم ہاﺅس گلبرگ کا مالک طلب
صارف عدالت : بیڈ کا فوم خراب دینے پر اکرم فوم ہاﺅس گلبرگ کا مالک طلب

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے بیڈ کا فوم خراب دینے پر اکرم فوم ہاﺅس گلبرگ کے مالک کو 8ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔صارف عدالت میں لیبرٹی کے شکیل احمد نے اکرم فوم ہاوس گلبرگ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائرکیا جس کے جواب میں عدالت نے فوم ہاوس کے مالک کو طلب کیا ہے۔

ماہرین نے مردوں کی مشکل حل کردی، قدرتی ویاگرا کا آسان نسخہ بتادیا

اکرم فوم ہاوس گلبرگ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس نے گھر کے بیڈ کے لئے فوم خریدا جس کی باقاعدہ وارنٹی دی گئی کہ یہ ان کی کمپنی کا بنا ہوا ہے اور ایک سال تک خراب نہیں ہوگا اگر خراب ہو تو واپس کر لیا جائے گا ،ایک ماہ کے اندر ہی یہ فوم بیٹھ گیا اس نے دکاندار سے رابط کیا اس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا، وہ دکان کے چکر لگا رہا ہے لیکن اس کی شنوائی نہیں کی جا رہی،خراب بیڈ کا فوم لے کر وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے خراب فوم دینے پر ایک لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے جس پرفاضل جج نے دکاندار کو8ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیاہے۔

مزید : لاہور