دورہ ورلڈ الیون،وسیم اکرم کا پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کے نام ویڈیو پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ ورلڈ الیون میں پاکستان آنے کے اعلان بعد ایک طرف جہاں پاکستانی عوام غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کو تیارہے تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑیوں کی جانب سے نیک خواہشات کے ساتھ آنے والے مہمانوں کو اپنے اپنے انداز سے ویلکم کیا جا رہاہے ،اسی تناظر میں پاکستانی کرکٹ کے درخشاں ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے ،جس
Legend @wasimakramlive with a heartwarming message for World XI & cricket fans in Pakistan. Let's work together for our collective passion! pic.twitter.com/MNXfk2YmMd
— PCB Official (@TheRealPCB) August 24, 2017
میں انہوں نے پورے پاکستان اور اپنی جانب سے دورہ ورلڈ الیون کے لیے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جو پاکستان آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ، پی سی بی کو مصبا ح ، یونس اور شاہد آفریدی کو شایان شان طریقے سے رخصت کرنے کا ’’موقع ‘‘ مل گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے بغیر ہوم کرکٹ کے چمپئینزٹرافی جیتی ،یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
انہوں نے عالمی کرکٹ کے بحالی کی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی دو سال کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔