جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام ” فورٹ منرو“ میں سیاحوں کی آسانی کے لئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام ” فورٹ منرو“ میں سیاحوں کی آسانی کے لئے ترقیاتی ...
جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام ” فورٹ منرو“ میں سیاحوں کی آسانی کے لئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فور ٹ منرو کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے اور سیاحوں کو اس پرفضاءاور خوبصورت علاقے کی جانب راغب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں،اس سلسلے میں خوبصورت اور مضبوط سٹرکوں کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ماہرین نے مردوں کی مشکل حل کردی، قدرتی ویاگرا کا آسان نسخہ بتادیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے شروع کر دئیے ہیں جبکہ پسماندہ مگر قدرتی حسن سے مالا مال علاقے فورٹ منرو میں بھی تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، اسی سلسلے میں راکھی گاج سے بیواٹا تک ڈبل روڈ تیار کی جا رہی ہے جس میں لوہے کے مضبوط اور خوبصورت پل بنائے جا رہے ہیں۔ اس سڑک اور پلوں کی تعمیر کے بعد اگلے د وسے تین سالوں میں فورٹ منرو واقعی جنوبی پنجاب کا مری بن جائے گا۔
واضح رہے کہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا ایک خوبصورت علاقہ ہے مگر وہاں پر خطر راستے اور انفراسٹریکچر بہتر نہ ہونے کے باعث سیاح کم و بیش جاتے ہیں مگر اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جس تیزی سے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں اس سے فورٹ منرو سیاحوں کی جنت بن جائے گا۔