اجے دیوگن اور کاجول ایک بار پھر بالی ووڈ امیں اکھٹے نظر آئیں گے

اجے دیوگن اور کاجول ایک بار پھر بالی ووڈ امیں اکھٹے نظر آئیں گے
اجے دیوگن اور کاجول ایک بار پھر بالی ووڈ امیں اکھٹے نظر آئیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسے تو اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ ’بادشاہو“ جب کہ کاجول اپنی آنے والی تامل فلم’ ’وی آئی پی 2)“ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ یہ جوڑی جلد ہی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

اس سے پہلے اجے دیوگن اور کاجول 7 سال قبل 2010 میں آنے والی ایکشن اینیمیٹڈ فلم ”تو نپور کا سپر ہیرو‘ میں نظر آئے تھے۔

خیال رہے کہ دونوں اداکاروں نے 18 برس قبل 1999 میں شادی کرلی تھی، اس کے بعد اگلے ہی سال 2000 میں وہ ’راجو چچا‘ کے نام سے ریلیز ہونے ولی فلم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

شادی کے بعد جوڑے کی سب سے بہترین فلم 2008 میں ’یو می اور ہم‘ آئی۔ جس میں دونوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا۔

آخری بار وہ 2010 میں اینیمیٹڈ فلم تو نپور کا سپر ہیرو میں ایک ساتھ نظر آئے، اس سے قبل 1999 میں ہی ان کی فلم ’دل کیا کرے‘ آئی تھی

اب تک دونوں اداکارہ ’ہلچل‘، ’عشق‘، ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ اور ’غنڈہ راج‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کامیاب اداکاری کر چکے ہیں۔

مزید : تفریح