گلگت بلتستان میں رواں سال10لاکھ سیاح آئے، غیر ملکی سیاحوں کو خطے کی جانب راغب کیا جائے:صدر مملکت

گلگت بلتستان میں رواں سال10لاکھ سیاح آئے، غیر ملکی سیاحوں کو خطے کی جانب راغب ...
گلگت بلتستان میں رواں سال10لاکھ سیاح آئے، غیر ملکی سیاحوں کو خطے کی جانب راغب کیا جائے:صدر مملکت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ رواں سال 10 لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان آئے تاہم اب بھی مزید غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کی کوششوں کی تعریف کی جو کہ خطے میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں اہمیت کی حامل ہیں۔

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام ” فورٹ منرو“ میں سیاحوں کی آسانی کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری

صدر مملکت ممنون حسین گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کی سماجی اور معاشی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تیزی سے اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان منصوبوں سے پورے ملک بالخصوص اس علاقے کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے شعبوں میں گلگت بلتستان کی حکومت کی نمایاں کارکردگی کی تعریف کی اور اس سلسلے میں اپنے مکمل اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سکردو میں حالیہ جیپ ریلی جیسے مقابلوں سے خطے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، ایسے مقابلے باقاعدہ بنیادوں پر منعقد کئے جانے چاہئیں۔

مزید : قومی