ریسکیو 1122 میں خاتون افسران کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، چیف سیکرٹری نے انکوائری کا حکم دے دیا

ریسکیو 1122 میں خاتون افسران کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، چیف سیکرٹری نے ...
ریسکیو 1122 میں خاتون افسران کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، چیف سیکرٹری نے انکوائری کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے مثالی قرار دیئے جانے والے ادارے ریسکیو  1122 میں خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کا  افسوسناک سکینڈل منظر عام پر آ گیا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اب تک نیوز ‘‘ کے مطابق  ریسکیو 1122 کی ایک خاتون افسر نے میڈیا ونگ کے ایک افسر پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیئے ہیں، خاتون افسر کی جانب سے ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے نام تحریری شکایت میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ میڈیا ونگ کے ایک اعلیٰ افسر اپنی ماتحت خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں اور ترقی روکنے کی دھمکیاں دے کر اپنے ناجائز مطالبات منواتے ہیں۔خاتون افسر نے میڈیا ونگ کے افسر جام سجاد پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ اپنی سرکاری گاڑی اور سرکاری رہائش گاہ کو اس مذموم  مقصد کےلئے استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب خاتون افسر کی شکایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے گریڈ 20 کے ایک افسر کو انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزید :

لاہور -