بھارت نے دھونی اور بھونیشور کی شاندار پارٹنرشپ سے سری لنکا کو 3وکٹس سے شکت دے دی

بھارت نے دھونی اور بھونیشور کی شاندار پارٹنرشپ سے سری لنکا کو 3وکٹس سے شکت دے ...
بھارت نے دھونی اور بھونیشور کی شاندار پارٹنرشپ سے سری لنکا کو 3وکٹس سے شکت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالاگولا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کی جیت میں مہندراسنگھ دھونی اور بھونیشور کمار کی 100رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پالیکیلے انٹر نیشنل اسٹیڈیم بالاگولا میں بارش کے باعث بھارت کو جیت کیلیے 47اوورز میں 231رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں بھارت نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی۔اننگز کے 16ویں اوور میں روہت شرما 54رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ روہت شرما کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد بھارت کی بیٹنگ لائن ڈرامائی انداز میں تباہ کن باﺅلنگ کا سامنا نہ کر سکی اور 131کے مجموعہ پر 7کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ سری لنکن باﺅلر دھننجیا نے اپنی تباہ کن باﺅلنگ سے طاقتور بھارتی بیٹنگ کا تہس نہس کر دی اور 6اوورز میں 6کھلاڑیوں کو پولین بھیجا۔ تاہم اس کے بعد دھونی اور بھونیشور کی محتاط انداز میں 100رنز کی ناقا بل شکست شراکت داری نے بھارت کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دھونی اور بھونیشور کمار نے بالترتیب 45اور 53رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 236رنز کے مجموعہ تک بنانے دیئے۔ سری لنکا کی جانب سے ملندا سری وردنا نے شاندار 58رنز کی اننگ کھیلی ، کپوگیدرا نے 40رنز بنائے اور سری لنکا کو نسبتاً ایک اچھے ہدف تک پہنچایا جبکہ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی ہے۔جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 27اگست بروز اتوار اسی گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -