بھائی کی جانب سے رشتہ دینے پر انکار،ماں نے آٹھ بچوں سمیت ز ہر کھا لیا
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)لودھراں میں سنگدل ماں نے اپنے بھائی کی جانب سے وٹہ سٹہ پر رشتہ نہ کرنے کی وجہ سے آٹھ بچوں سمیت زہرکھا لیا ،جس میں سے چا ر بچے جان سے گئے ،جبکہ چار بچوں اور ماں کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں بے رحم ماں نے بچوں کے ماموں کی جانب سے وٹہ سٹہ پر رشتہ نہ دینے پر کھانے میں زہر ملا کھانا اپنے سمیت آٹھ بچوں کو کھلادیا ،تاہم بروقت کارروائی کی وجہ سے ماں اور چار بچوں کو بچالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریسکیو 1122 میں خاتون افسران کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، چیف سیکرٹری نے انکوائری کا حکم دے دیا
پولیس کے مطابق9 اگست کو ماں اور 8 بچوں نے زہریلاکھانا کھایا تھا،جبکہ دیور نے شک پربچوں کی ماں کوپولیس کے حوالے کیا تھا جہاں اس نے زہردےکرقتل کرنےکا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے جنت مائی ، اس کی بہن اور بھانجے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔