’میں گاڑی خریدنا چاہتی ہوں‘ شوروم پر گاڑی خریدنے آئی خاتون نے 20 لاکھ روپے کی گاڑی پسند کرلی، سیلز مین نے پیسے مانگے تو آگے سے ایسی چیز نکال لی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اسلحہ نہ تھا بلکہ۔۔۔
بیجنگ (نیوز ڈیسک) گاڑی خریدنے کی خواہشمند ایک چینی خاتون اپنے ساتھ چار عدد بوسیدہ تھیلے لے کر شوروم پہنچی تو سیلز سٹاف حیرت سے اس کا منہ دیکھنے لگا، مگر جب خاتون نے تھیلوں کا منہ کھولا تو بیچارے سٹاف کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے۔خاتون نے ان تھیلوں میں ایک یوان کے کرنسی نوٹ ٹھونس رکھے تھے، جن کی کل تعداد ایک لاکھ 30ہزار تھی۔ اس نے یہ رقم گزشتہ کئی سال کے دوران جمع کی تھی اور اب اپنی بچت کو کار خریدنے کے لئے لے آئی تھی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیلز سٹاف کو یہ رقم گننے میں ایک گھنٹے سے بھی زائد کا وقت لگا۔ شوروم کے منیجر کا کہنا تھا کہ خاتون نے اس سے پوچھا تھا کہ وہ چھوٹے کرنسی نوٹوں میں ادائیگی کرسکتی ہے یا نہیں، لیکن اسے امید نہیں تھی کہ وہ ایک یوان کے ایک لاکھ سے زائد نوٹ لے آئے گی۔ خاتون نے ایک لاکھ 30 ہزار یوان کی ادائیگی اپنے بوسیدہ تھیلوں میں موجود رقم کی صورت میں کی جبکہ باقی رقم موبائل بینکنگ کے ذریعے ادا کی۔
ویڈیو دیکھیں: