آئی فون 8 کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی، اگر آپ بھی نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو چند دن انتظار کرلیں کیونکہ اگلے آئی فون میں۔۔۔

آئی فون 8 کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی، اگر آپ بھی نیا فون خریدنے کا ...
آئی فون 8 کب ریلیز کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی، اگر آپ بھی نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو چند دن انتظار کرلیں کیونکہ اگلے آئی فون میں۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) آئی فون 8 کب آ رہا ہے، یہ سوال ایپل پراڈکٹس کا دلدادہ ہر صارف پوچھ رہا تھا، اور بالآخر اس ملین ڈالر سوال کا جواب بھی سامنے آ گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایپل کمپنی اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو آئی فون 7s اور آئی فون 7sپلس کے ساتھ آئی فون 8بھی متعارف کروارہی ہے، جبکہ اسی موقع پر ایپل واچ 3 بھی متعارف کروائی جائے گی۔ 

اس سے پہلے یہ واضح نہیں تھا کہ ستمبر کی کس تاریخ کو یہ نئے ڈیوائس متعارف کروارئے جارہے ہیں لیکن دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ یہ تمام ڈیوائس بیک وقت ستمبر 12 کے روز متعارف کروائے جائیں گے۔ ایپل کے نئے سمارٹ فون کی پری آرڈر دستیابی 15 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ 22 ستمبر کو یہ سٹورز میں بھی دستیاب ہو گا۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چار نئے ڈیوائس اکٹھے متعارف کروائے جانے کی وجہ سے سپلائی کے مسائل پیش آسکتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ کچھ جگہوں پر ان نئے ڈیوائسز کی فراہمی تاخیر کا شکار ہوجائے۔

نئے آئی فون 8 میں فل سکرین OLEDڈسپلے، ڈوئل لینز کیمرہ اور نئے ڈیزائن کا پاور بٹن شامل ہوگا، جبکہ فزیکل ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس میں iOSآپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ہوگا جبکہ یہ 64Gbاور 120Gb کے دو ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا جس کی قیمت 1000ڈالر (تقریباً 1لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد ہوگی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی