کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر ...
کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

موناکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جبکہ ویمنز کے مقابلوں میں نیدر لینڈ کی لیک مارٹینز کو سال کی بہترین ویمنز کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں رونالڈوکا مقابلہ لیونل میسی اور گیان لوگی بفون سے تھا ۔ریال میڈرڈ کو لا لیگا اور چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے رونالڈو نے کیریئر میں تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا جو انہیں چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز کی سائیڈ لائنز پر دیا گیا۔

رونالڈو کے حریف میسی اب تک دو مرتبہ یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ کے اسٹار نے رواں سال بیلن ڈی اور جیتنے کے امکانات بھی روشن کر لیے ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ ہر سال وہی گولز اسکور کرتا ہوں تاکہ چیلنجز پر پورا اتر سکوں، جو کچھ ممکن ہو وہ کر سکوں اور میری کوشش ہے کہ اپنی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرا سکوں۔ یہ ٹرافی مجھے مزید محنت کرنے اور کبھی ہمت نہ ہارنے کی تحریک دے گی، میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ریال میڈرڈ کا ساتھ میسر آیا۔

 

مزید : کھیل