نیشنل بینک FTSE4GOODانڈیکس سیریز کارکن بن گیا
کراچی(اکنامک رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان FTSE4GOODانڈیکس سیریز کا رکن بن گیا ہے۔بینک کو یہ اعزاز FTSE رسل کی جانب سے کامیاب تشخیص کے بعد دیا گیا ہے جس میں (FTSE4Good)انڈیکس سیریزشامل ہے۔یہ ادارہ ماحولی ، سماجی اورانتظامی کارکردگی کی بنیاد پر لسٹڈ کمپنیوں کا جائزہ لیتا ہے۔FTSE4Goodانٹرنیشنل انڈیکس میں این بی پی کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیشنل بینک اپنی کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ ماحول ، سماجی اور انتظامی مسائل پر بھی بہت توجہ دیتا ہے۔ علاوہ ازیں، FTSE4Good انڈیکس میں اس کی شمولیت نے بینک کو شدت سے تحریک فراہم کی ہے کہ وہ پورے پاکستان میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے میدان میں اپنی موجودگی کو اورنمایاں کرے۔گلوبل انڈیکس فراہم کرنے والے ، FTSEرسل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی FTSE4Good انڈیکس سیریز میں شمولیت FTSE4Goodکے معیارات کے مطابق تشخیص اور تمام تقاضوں کی تکمیل کے بعد ہوئی ہے۔اس پر مسرت موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،’’سماجی ذمہ داری اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے برسوں کے عزم اور جدوجہد کے بعد ہمیں فخر ہے کہ ہماری پائیدار بینکاری کی کوششوں کاصلہ حاصل ہوا ہے اور ہمیںFTSE4Good انڈیکس سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعتراف ہماری اس کارکردگی کا بھی عکاس ہے جو ہم گزشتہ کئی برسوں سے این بی پی کو سب سے زیادہ ذمہ دار سی ایس کمپنیوں میں سے ایک بنانے کے لیے کر رہے تھے۔انڈیکس میں شمولیت ہمارے کام کا اعتراف ہے اور ہم نے جس راستے پر سفر شروع کیا ہے اس پر آگے بڑھنے میں ہماری مدد کرے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا،’’انڈیکس کے نئے رکن کی حیثیت سے ہم بینکاری کی اس صنعت میں پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار اداکرتے ہوئے ایک بہترین بینک ثابت ہوئے ہیں جس میں دنیا بھر سے 130سے زائد بینک شامل ہیں۔‘‘FTSE4Goodانڈیکس سیریز FTSEرسل (جس کا تجارتی نام FTSEانٹرنیشنل لمٹیڈ اور فرینک رسل کمپنی ہے) نے بنائی ہے جس کا مقصد اعلیٰ معیار کی ماحولی، سماجی اور گورننس(ESG) کے حوالے سے کمپنیوں کی کارکردگی جانچنا ہے۔FTSE4Good انڈیکس مارکیٹ کے شراکت دارذمہ دارانہ سرمایہ کاری فنڈز اور دیگر پروڈکٹس کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔FTSE4Goodمیں شمولیت کے لیے کمپنیوں کو سخت ترین ماحولی، سماجی اور گورننس (ESG) کے معیارات پر پورا اترنا پڑا ہے اور اس طرح انہیں ذمہ دارانہ کاروباری مشق کے فوائد حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ماحولی،سماجی اور گورننس کے معیارات عوامی ذریعہ سے حاصل ڈیٹاپر مشتمل ہوتے ہیں اور تشخیص کے لیے FTSEرسل کمپنیوں کی جانب سے نجی طور پر فراہم کردہ ڈیٹا کو قبول نہیں کرتا ہے۔ اس طرح مارکیٹ میں ڈیٹا کی صداقت اور شفافیت میں اضافہ ہوتا ہے۔