اولاد ہوگی یا نہیں؟ جاننے کیلئے قرآن مجید کی یہ سورت پڑھ کر دودھ پر دم کریں، دودھ اس عورت کو پلادیں اور پھر۔۔۔

اولاد ہوگی یا نہیں؟ جاننے کیلئے قرآن مجید کی یہ سورت پڑھ کر دودھ پر دم کریں، ...
اولاد ہوگی یا نہیں؟ جاننے کیلئے قرآن مجید کی یہ سورت پڑھ کر دودھ پر دم کریں، دودھ اس عورت کو پلادیں اور پھر۔۔۔

  

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا میں مسائل کی بھی کمی نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام مبارکہ ’ قرآن مجید‘ میں تمام مسائل کا حل بھی دے دیا ہے ، اگر اولاد کے ہونے یا نہ  ہونےکا پتہ لگانا ہو یا جوڑوں کے درد سے نجات چاہتے ہیں تو یہ سورت مبارکہ پڑھ کر عمل کریں، اللہ نے چاہا تو مثبت نتائج ملیں گے ۔ 

اولاد ہوگی یا نہیں

اگر کسی بے اولاد عورت کے بارے میں یہ معلوم کرنا ہو کہ اس کے ہاں اولاد ہوگی یا نہیں تو یہ عمل کرے۔باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ مزمل پڑھ کر دودھ پر دم کرے۔ یہ عمل اس وت کرے، جب عورت ایام سے فارغ ہو تو غسل کے بعد روزہ رکھے، عورت اس دودھ سے افطار کرے۔

اگر عورت کو دودھ ہضم ہوگیا تو پھر اپنا علاج کرے۔ بفضل تعالیٰ اولاد کی نعمت سے سرفراز ہوگی اور اگر عورت کو دودھ ہضم نہ ہو تو اس کے ہاں اولاد نہ ہوگی۔

سعودی عرب میں ایشیائی ملزمان نے امام مسجد سے ساز باز کرکے مسجد کو فیکٹری میں بدل لیا، وہاں کیا چیز تیار کی جارہی تھی؟ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

جوڑوں کے درد سے نجات

جوڑوں کے درد کو دور کرنے کیلئے یہ عمل کرے۔ روزنامہ امت کے مطابق روغن زیتون پر 41 مرتبہ اس طرح سورہ مزمل پڑھے کہ اول و آخر اکتالیس اکتالیس مرتبہ درود پاک پڑھے۔

روغن زیتون پر دم کرکے مریض کو دے اور وہ درد کی جگہ پر ہر روز مالش کرے۔ رب تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد افاقہ ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس