ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعۃ المبارک) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعۃ المبارک) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعۃ المبارک) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 اگست24   جمعہ۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔

برج ثور
 اگست24    جمعہ۔ دوستوں کیساتھ مل کر کوئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ترقیاتی کاموں کا رجحان ہوگا۔ گھریلو معاملات میں توجہ دیں ۔ رومانوی ماحول میں خوشگوار تبدیلیاں آئیں گی۔ 

برج جوزا
 اگست24   جمعہ۔ محنت اور توجہ سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ترقی کی راہیں استوار ہونگی۔ پرانے مسائل سر ابھاریں  گے۔ فہم و فراست اور دانشمندی سے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان
 اگست24 جمعہ۔ آرٹ‘ ادب‘ فن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فائدے میں رہیں گے‘ صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ خوراک معاملے میں محتاط رہیں۔

برج اسد
 اگست24    جمعہ۔ شراکتی امور میں شرکت کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔

برج سنبلہ
 اگست24  جمعہ۔  ہر کسی کو اس کے رتبے کے مطابق عزت دیں۔ خوابوں کی بجائے حقیقی زندگی میں آنے کی کوشش کریں۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ ترقیاتی سکیموں میں توجہ دیں۔

برج میزان
 اگست24  جمعہ۔ ترقیاتی سکیموں میں رجحان ہوگا۔ چھوٹے سفر کا امکان ہے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ صحت ‘ ملازمت اور سفر کے امور توجہ طلب ہونگے۔ 

برج عقرب
 اگست24  جمعہ۔ کسی دوست کا تعاون مددگار ثابت ہوگا۔ صحت کے امور کے متعلق مختلف معلومات حاصل ہونگی۔ مطالعہ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ کامیابی کیلئے انفرادی طور پر کوشش کر سکیں گے۔ 

برج قوس
 اگست24 جمعہ۔ کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ اخراجات میں اضافہ ہو سکے گا۔ لہٰذا پہلے سے ہی محتاط رہیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ 

برج جدی
 اگست24   جمعہ۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔بحث اور تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی کی صورت پیش آسکتی ہے۔ جس کے باعث مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

برج دلو
 اگست24   جمعہ۔ شخصیت میں نکھار مثبت رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں۔ غلط فہمیاں مسائل کی وجہ بنیں گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس کریں گے۔ 

برج حوت
 اگست24  جمعہ۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ انعامی بانڈ نکل سکتے ہیں۔ قسمت یاوری کر سکتی ہے۔ دوست تعاون کریں گے۔ سیر و تفریح کا پروگرابن سکے گا۔