رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع لیکن تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کا کیا بنا؟ عدالت سے خبرآگئی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر جنگلات سبطین خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی، عدالت نے 6 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد کے روز برو سبطین خان کو دو ساتھیوں سمیت پیش کیا گیا۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے مختصر سماعت کرتے ہوئے سبطین خان اور دیگر شریک دو ساتھیوں کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے نیب کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیکے ہماری حکومت کے ختم ہونے کے بعد دئیے گئے، جس کے باقاعدہ ثبوت موجود ہیں۔سبطین خان نے بتایا کہ اپنے اداروں پر پورا پورا یقین ہے میرے ساتھ انصاف ہوگا۔ سبطین خان پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔سبطین خان کی پیشی کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی الرٹ رہی۔ غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔