کانگرس کے رہنما راہول گاندھی رہنماﺅں کیساتھ سری نگر پہنچ گئے

کانگرس کے رہنما راہول گاندھی رہنماﺅں کیساتھ سری نگر پہنچ گئے
کانگرس کے رہنما راہول گاندھی رہنماﺅں کیساتھ سری نگر پہنچ گئے

  


سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)گانگرس کے رہنماراہول گاندھی اور غلام نبی آزاد رہنماﺅں کیساتھ سری نگر پہنچ گئے،بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، غلام نبی آزاد اور دیگر نے سری نگرجاکرزیرحراست سیاسی رہنماؤں سے ملنے کااعلان کیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے، ہم مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کرنے نہیں جارہے ،جانے سے روکا گیا تواس کا مطلب ہو گاحکومت کچھ چھپا رہی ہے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کے دورے سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی اور اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔اس سے پہلے بھی کانگرس کے سینئررہنماغلام نبی آزاد2بار سری نگر اورجموں ایئر پورٹ سے واپس دہلی بھجوائے جا چکے ہیں۔

جبکہ کانگریس رہنماغلام نبی آزاد کا کہناتھا کہ 20دن سے کشمیر کی کوئی خبر نہیں، مودی سرکار کہتی ہے حالات ٹھیک ہیں، حالات ٹھیک ہیں تو پھر کشمیر میں جانے کیوں نہیں دیا جا رہا ؟ انہوں نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نظر بند کیوں ہیں ؟سینکڑوں ریاستی رہنما مقبوضہ کشمیر میں نظر بند کیوں ہیں ؟انہوں نے کہا کہ کسی کو مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت نہیں ،کچھ تو ہے جو بی جے پی چھپا رہی ہے۔واضح رہے کشمیریوں کے حقوق چھیننے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی پابندیاں مسلسل 20 ویں روز بھی جاری ہیں،مواصلاتی رابطے منقطع ،کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...