بھارتی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو 6 ماہ کیلیے معطل، وجہ بھی سامنے آگئی
لوزان(ویب ڈیسک) عالمی معیارات کی تصدیق نہ کیے جانے پر واڈا نے بھارتی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو 6 ماہ کیلیے معطل کردیا۔ایکسپریس کے مطابق بھارتی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو 6 ماہ کیلیے معطل کردیا تاہم اس دوران وہاں یورین اور بلڈ سیمپلز کے تجزیوں سمیت دیگر سرگرمیاں بند رہیں گی، پابندی کا اطلاق 20 اگست سے ہوگا، واڈا نے گزشتہ دنوں بھارتی ڈوپنگ لیبارٹری کے دورے پرعالمی معیارات میں کمی پائی تھی۔بھارتی لیبارٹری کو اب اپنے سیمپلز ملک سے باہر واڈا کی دیگر الحاق رکھنے والے لیبارٹریز کو تجزیے کیلیے بھیجنا پڑیں گے، بھارتی لیبارٹری اس فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں 21 یوم کے اندر اپیل کا حق رکھتی ہے۔