مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور عمران خان کی کاوشیں، شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور عمران خان کی کاوشیں، شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر ...
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور عمران خان کی کاوشیں، شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

  


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کےلیے کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں امن کےلیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناانصافی اور جبر کبھی برداشت نہیں کیا جاسکتا، ہم پُرامید ہیں کہ معاملہ جلد از جلد حل ہوگا۔شاہد خان آفریدی نے کشمیر، کشمیر اسٹل انڈر کرفیو، کشمیر بلِیڈاور ہیومن رائٹس کے ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر میں امن کےلیے عمران خان انتھک محنت کررہے ہیں۔

اس سے قبل اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ سن رہے ہیں کہ افغانستان سے چند دہشت گرد اپنی کارروائی کے لیے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں گھس آئے ہیں۔وزیراعظم نے بھارتی میڈیا کے دعوے کو بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مزید : قومی /کھیل


loading...