سابق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی چل بسے

سابق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی چل بسے
سابق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی چل بسے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی چل بسے،ارون جیٹلی کی عمر66سال تھی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے رہنما ارون جیٹلی 9 اگست سے دہلی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،دوران علاج وہ انتقال کر گئے ان کی عمر  66 سال تھی۔ان کے انتقال پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنا حیدرآباد کا دورہ مختصر کردیا اور ارون جیٹلی کے انتقال کی وجہ سے واپس دہلی پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ ارون جیٹلی کے انتقال پر دکھ ہوا، یہ ایسے ہی ہے جیسے میرا ذاتی نقصان ہوا، میں نے نہ صرف پارٹی کا ایک سینئر رہنما کھودیا بلکہ فیملی کے اہم ممبر کو بھی گنوا دیا جو ہمیشہ میرے لیےرہنمائی کرتے ۔ادھر متحدہ عرب امارات میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے  ارون جیٹلی کے بیٹے اور بیوہ کو فون کیا ہے اور تعزیت کا اظہار کیا، بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں نے وزیراعظم سے اصرار کیا کہ وہ اپنا بیرونی دورہ منسوخ نہ کریں۔گفتگو کرتے ہوئے مودی کاکہناتھاکہ ارون جیٹلی وہ رہنما تھے جن  کی بھارت کیلئے بے مثال کاوشیں ہیں، ان کا چلے جانا انتہائی افسوسناک ہے ۔ادھر جھاڑکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے آج اور کل کی اپنی  تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...