پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کیس، کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت منظور ،گرفتاری سے روک دیاگیا

پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کیس، کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت منظور ،گرفتاری ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پولیس حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،عدالت نے پولیس کو کیپٹن صفدر کو گرفتارکرنے سے روک دیا اور 7 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے تھانہ اسلام پورہ سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کیپٹن صفدر کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظورکی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...