محمد عامر نے ٹی 20 بلاسٹ میں پھر کمال کر دیا

محمد عامر نے ٹی 20 بلاسٹ میں پھر کمال کر دیا
محمد عامر نے ٹی 20 بلاسٹ میں پھر کمال کر دیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامر نے شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم ایسیکس کو سیسیکس کیخلاف9 رنز سے کامیابی دلا دی، لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے صرف 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد عامر کی ٹیم ایسیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور ڈین لورینس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سیسیکس کی ٹیم محمد عامر کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

مزید : کھیل


loading...